مودی حکومت بوکھلاہٹ کا شکار، سرحدی علاقے خالی کروا لیے گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد، پہلگام واقعے کے بعد بھارت ایک بار پھر جنگی جنون میں مبتلا ہو چکا ہے اور مودی حکومت نے اپنی روایتی انتہا پسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سرحدی علاقوں سے آبادی کو منتقل کرنا شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پہلگام سانحے کو بنیاد بنا کر پاکستان پر بلا جواز الزام تراشی کے لیے میڈیا پر منفی مہم چلائی، جس کے بعد اب سرحدی دیہات کو خالی کرایا جا رہا ہے۔

latest urdu news

اطلاعات کے مطابق بھارتی فورسز نے سامبا، کٹھوا اور اکھنور سیکٹر کے متعدد دیہات خالی کروا لیے ہیں، اس سے پہلے اٹاری سیکٹر میں بھی گرودواروں کے ذریعے اعلانات کروا کر کسانوں کو جلد فصلیں کاٹنے کی ہدایات دی گئی تھیں۔

بھارت نے اندرون ملک اپنے شہریوں کو اصل صورتحال سے لاعلم رکھنے کے لیے پاکستانی چینلز کی نشریات بند کر دی ہیں، تاکہ ہندوتوا بیانیہ کو فروغ دیا جا سکے۔

دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت کی انتہا پسندانہ پالیسیوں سے بھارت کے شہری سخت نالاں ہیں اور ثبوت کے بغیر پاکستان پر الزام تراشی کرنا دراصل مودی سرکار کی ناکام پالیسیوں اور سیاسی دباؤ سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔

پہلگام واقعے کے بعد بھارتی حکومت کے اقدامات اس کے اندرونی سیاسی بحران، عالمی سطح پر تنہائی اور خطرناک عزائم کو بے نقاب کر رہے ہیں۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter