مکہ مکرمہ میں جدید فضائی دفاعی میزائل سسٹم نصب

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی عرب نے حجاج کرام کی حفاظت کے لیے مکہ مکرمہ میں زمین سے فضا میں مار کرنے والا جدید دفاعی میزائل سسٹم نصب کر دیا ہے۔

سعودی وزارت دفاع نے اس سسٹم کی تصاویر بھی جاری کی ہیں، جو حج کے دوران ممکنہ فضائی خطرات سے نمٹنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے، وزارت دفاع کے مطابق، فضائی دفاعی فورسز کا بنیادی مشن اللہ کے مہمانوں، یعنی حجاج کرام کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے، سسٹم کی تعیناتی حج سیزن کے دوران سیکیورٹی اقدامات کا حصہ ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کا بروقت اور مؤثر جواب دیا جا سکے۔

latest urdu news

ادھر مسجد الحرام اور اس کے گردونواح کی فضائی نگرانی بھی مسلسل جاری ہے، جس کے لیے فوجی ہیلی کاپٹرز استعمال کیے جا رہے ہیں، سعودی ائیر فورس نہ صرف نگرانی کے عمل میں شامل ہے بلکہ سیکیورٹی، لاجسٹک اور ایمرجنسی خدمات میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

کمانڈر ائیر فورس حج مشن گروپ کے مطابق، ائیر فورس نہ صرف مشتبہ حرکات پر نظر رکھ رہی ہے بلکہ مریضوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتالوں تک منتقل کرنے اور دیگر ضروری سازوسامان کی منتقلی میں بھی سرگرم عمل ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ حج کے موقع پر زائرین کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے تمام ادارے مکمل الرٹ ہیں اور حج انتظامیہ کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter