منگل, 3 جون , 2025

نازیبا سلوک پر مس انگلینڈ بھارت میں ہونیوالا ’مس ورلڈ مقابلہ‘ چھوڑ کر چلی گئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مس انگلینڈ مِلا میگی نے بھارت میں جاری مس ورلڈ 2024 کے مقابلے سے علیحدگی اختیار کر لی۔ انہوں نے منتظمین پر جسم فروشی جیسے رویے اور تذلیل آمیز سلوک کا الزام عائد کیا ہے، تاہم مس ورلڈ انتظامیہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

نئی دہلی: مس انگلینڈ 2024، مِلا میگی نے بھارت کے شہر حیدرآباد میں جاری مس ورلڈ مقابلے سے اچانک علیحدگی اختیار کر لی، جو اس عالمی مقابلے کی 74 سالہ تاریخ میں ایک غیر معمولی واقعہ ہے۔

latest urdu news

برطانوی اخبار دی سن کے مطابق، مِلا میگی نے مقابلے کے منتظمین پر الزام لگایا کہ انہیں ایک "پرفارمنگ منکی” (یعنی تماشے کا حصہ) کی طرح پیش کیا گیا اور تقریب کے دوران ایسا محسوس کروایا گیا جیسے وہ "جسم فروش” ہوں۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ 7 مئی کو ایک تشہیری تقریب میں منتظمین کی جانب سے ان سے کہا گیا کہ وہ شو کے مالی معاونین کے ساتھ بیٹھیں اور انہیں خوش رکھیں۔ مِلا کے مطابق، "مجھے لگا جیسے ہمیں صرف لوگوں کی خوشنودی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ میں مس ورلڈ میں اس لیے نہیں آئی کہ کسی کی تفریح کا ذریعہ بنوں۔”

انہوں نے مزید کہا کہ جب وہ تقریب کے شرکاء سے اپنے سماجی مقاصد پر بات کرنا چاہتی تھیں تو انہیں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی گئی۔

مِلا میگی نے 16 مئی کو مقابلہ چھوڑ کر برطانیہ واپسی اختیار کی، اور ان کی جگہ رنر اپ و موجودہ مس لیورپول شارلٹ گرانٹ نے مقابلے میں حصہ لیا۔

مس انگلینڈ کی ڈائریکٹر اینجی بیسلے نے مِلا کی واپسی کو "ذاتی وجوہات” کا نتیجہ قرار دیا، جبکہ مس ورلڈ کی سی ای او جولیا مورلی نے مِلا کے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اپنی والدہ کی خراب صحت کی وجہ سے مقابلے سے دستبرداری کی درخواست دی تھی۔

یاد رہے کہ مس ورلڈ 2025 کے مقابلے بھارت کے شہر حیدرآباد میں جاری ہیں، اور گرینڈ فائنل 31 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔

یہ مس ورلڈ کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ کسی مس انگلینڈ نے مقابلے کے دوران استعفیٰ دیا ہے۔ مِلا میگی نے جسم فروشی جیسے سلوک کا الزام لگا کر عالمی توجہ حاصل کی، جبکہ منتظمین نے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے علیحدگی کی وجہ ذاتی قرار دی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter