بھارت: دودھ فروش نے احتجاجاً اپنی بھینسیں ایم ایل اے کے دفتر کے باہر باندھ دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھارتی ریاست تلنگانہ میں ایک گوالے نے انوکھے انداز میں احتجاج کرتے ہوئے اپنی بھینسیں ایک مقامی ایم ایل اے کے دفتر کے باہر باندھ دیں، جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

تلنگانہ کے گاؤں ویشالاپلی سے تعلق رکھنے والے ایک گوالے اور اس کی بیوی نے دعویٰ کیا کہ کانگریس پارٹی کے رکنِ اسمبلی گندرا ستیناراینا کی ہدایت پر ان کے مویشیوں کا باڑہ مسمار کر دیا گیا۔ اس عمل کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے انہوں نے اپنی دودھ دینے والی بھینسوں کو ایم ایل اے آفس کے احاطے میں لا کر باندھ دیا۔

latest urdu news

احتجاج کرنے والے جوڑے کا کہنا ہے کہ ان کے باڑے کو کسی پیشگی نوٹس یا اطلاع کے بغیر گرا دیا گیا، حالانکہ وہ برسوں سے اس جگہ پر اپنے مویشی رکھ رہے تھے۔ ان کے مطابق، جب تک انتظامیہ ان کے لیے متبادل باڑے کا انتظام نہیں کرتی، وہ اپنی بھینسیں وہیں دفتر کے باہر رکھیں گے۔

اس واقعے پر مقامی لوگوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ملا جلا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ کچھ افراد نے گوالے کے اقدام کو "خاموش مگر مؤثر احتجاج” قرار دیا، جبکہ دیگر نے مقامی انتظامیہ سے جلد از جلد مسئلے کا حل نکالنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter