ملائیشیا: یونیورسٹی بس کا المناک حادثہ، 15 طلبہ جاں بحق

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوالالمپور: شمالی ملائیشیا میں ایک افسوسناک ٹریفک حادثے میں سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی کے 15 طلبہ جان کی بازی ہار گئے۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب طلبہ کو لے جانے والی بس یونیورسٹی کیمپس کی جانب آتے ہوئے ایک منی وین سے ٹکرا گئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، تصادم اس قدر شدید تھا کہ 13 طلبہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 2 زخمی طلبہ بعد ازاں اسپتال میں دم توڑ گئے۔ جاں بحق طلبہ کی عمریں 21 سے 23 سال کے درمیان تھیں۔

latest urdu news

حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں 7 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق، ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ بس تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو کر منی وین سے ٹکرا گئی۔ تاہم حادثے کی مکمل وجوہات جاننے کے لیے مزید تفتیش جاری ہے۔

ملک بھر میں اس حادثے کو ایک "خوفناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ” قرار دیا جا رہا ہے، اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ ہمدردی کا سلسلہ جاری ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter