اسلام آباد، ملائیشیا نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے حالیہ بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے واضح مؤقف اختیار کر لیا ہے۔
پہلگام میں جعلی حملے کے بعد بھارت کی سچائی عالمی سطح پر بے نقاب ہو گئی ہے، جہاں مودی سرکار نے جعلی فالس فلیگ آپریشن رچا کر نہ صرف اپنی ساکھ کو نقصان پہنچایا بلکہ بین الاقوامی سطح پر مزید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔ چین کے بعد اب ملائیشیا نے بھی اس حملے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ملائیشیا نے بھارت کے من گھڑت بیانیے کو مسترد کرتے ہوئے جرأت مندانہ مؤقف اپنایا اور مقبوضہ کشمیر کے لیے ’انڈین ایڈمنسٹرڈ کشمیر‘ کی اصطلاح استعمال کی، جس پر بھارت خاصا برہم ہوا۔
بھارتی میڈیا، خصوصاً نیوز 18 جیسے چینلز نے ملائیشیا کے اس مؤقف پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اسے پاکستان نوازی سے تعبیر کیا۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ملائیشیا کی حمایت سے پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر مزید مستحکم ہوا ہے۔
چین، ملائیشیا اور دیگر دوست ممالک کی کھلی حمایت نے بھارت کو سفارتی محاذ پر تنہا کر دیا ہے۔
ماہرین کے مطابق ملائیشیا کے اس بیان نے ایک بار پھر بھارت کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو ناکام بنایا ہے، اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف کی بڑھتی ہوئی تائید نے مودی کے بیانیے کو کمزور کر کے رکھ دیا ہے۔