مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش کے دوران گنبدِ خضریٰ کے دل موہ لینے والے مناظر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مدینہ منورہ اور اس کے گرد و نواح میں گزشتہ روز اچانک موسم نے کروٹ لی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہرِ نبوی ﷺ کے ماحول کو نہایت حسین بنا دیا۔ آسمان پر یکدم گھنے بادل چھا گئے جنہوں نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تیز ہواؤں اور بلند گرج کے بعد برسنے والی بارش نے فضا کو خنک اور پرسکون کر دیا اور سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ محسوس کیا گیا۔

latest urdu news

مدینہ منورہ میں بارش کا یہ سلسلہ اس وقت اور زیادہ دلکش ہوگیا جب بارش کے قطروں نے مسجد نبوی ﷺ کے گنبدِ خضریٰ پر روح پرور مناظر پیدا کیے۔ بارش کے دوران زائرین کی بڑی تعداد مسجد کے صحن میں موجود تھی، جو اس مبارک لمحے کا گہری عقیدت و محبت کے ساتھ مشاہدہ کر رہی تھی۔ بارانِ رحمت کے برسنے کے ساتھ ہی فضا میں ذکر و اذکار اور دعاؤں کی آوازیں بلند ہونے لگیں، جبکہ زائرین نے اس انعامِ الٰہی پر ربِ کریم کا شکر ادا کیا۔

بارش کے بعد پورے علاقے میں موسم خوشگوار ہو گیا اور ٹھنڈی ہواؤں نے ماحول کو مزید تازگی بخش دی۔ سڑکوں، باغات اور کھجوروں کے وسیع قطاروں میں نمی نے ایک نہایت دلکش منظر پیش کیا، جو مدینہ کی روحانی فضا کے ساتھ مزید خوبصورتی کا سبب بنا۔ شہریوں اور زائرین نے بتایا کہ بارش نے نہ صرف موسم کو تبدیل کیا بلکہ دلوں میں سکون اور سرشاری کی کیفیت بھی پیدا کر دی۔

مدینہ میں 100 سال پرانے درخت ہرے بھرے علاقوں میں منتقل

مدینہ منورہ کے مقامی محکموں نے بھی بارش کے دوران اور بعد میں صورتحال کا جائزہ لیا اور شہر میں معمولاتِ زندگی بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہے۔ مجموعی طور پر اس موسلادھار بارش نے حرمِ نبوی ﷺ اور اس کے اطراف کو ایک روحانی روشنی سے معمور کر دیا، جسے دیکھنے والے دیر تک یاد رکھیں گے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter