فرانس کبھی آبنائے ہرمز کھلوانے کے آپریشن میں حصہ نہیں لے گا: صدر میکرون

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

فرانسیسی صدر Emmanuel Macron نے واضح کیا ہے کہ فرانس آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے کسی بھی فوجی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانس اس تنازع کا فریق نہیں ہے، اس لیے موجودہ صورتحال میں ایسے کسی اقدام میں شامل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتا۔

latest urdu news

صدر میکرون نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ فرانس اس وقت ایک ایسے اتحاد کی تیاری پر کام کر رہا ہے، جو خطے میں کشیدگی کم ہونے کے بعد آزادانہ جہاز رانی کو یقینی بنا سکے۔ ان کے مطابق اس کا مقصد دیرپا استحکام اور تجارتی راستوں کی حفاظت ہے۔

اس سے قبل برطانوی وزیراعظم Keir Starmer بھی اسی مؤقف کا اظہار کر چکے ہیں کہ برطانیہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے کسی آپریشن میں حصہ نہیں لے گا۔

ایران نے امریکی حملے کے ردعمل میں آبنائے ہرمز بند کرنے کی منظوری دیدی

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter