لندن: فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں 890 افراد گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن: برطانوی پولیس نے گزشتہ روز فلسطین کے حق میں ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے میں 890 افراد کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار افراد میں سے 857 افراد کو ’فلسطین ایکشن‘ نامی تنظیم کی حمایت کرنے پر حراست میں لیا گیا، جبکہ دیگر 33 افراد مختلف جرائم میں ملوث پائے گئے۔ ان میں سے 17 مظاہرین پر پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔

latest urdu news

احتجاجی مظاہرے کے دوران شرکاء نے برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ’فلسطین ایکشن‘ پر عائد پابندی ختم کی جائے۔ پولیس نے مظاہرے سے قبل ہی واضح کر دیا تھا کہ جو بھی اس گروپ کی حمایت کرے گا، اسے گرفتار کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ برطانیہ نے جولائی میں انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت ’فلسطین ایکشن‘ پر پابندی عائد کی تھی۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب تنظیم کے کچھ کارکنان نے اسرائیل کی حمایت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے رائل ایئرفورس کے اڈے میں گھس کر فوجی طیاروں کو نقصان پہنچایا تھا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter