لیبیا کے ساحل پر تارکین وطن کی دو کشتیاں الٹ گئیں، 4 ہلاک

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا کے ساحل پر دو کشتیاں الٹنے کے حادثے میں کم از کم 4 افراد ہلاک اور متعدد کو بچا لیا گیا ہے۔

لیبیا کے ساحلی شہر الخمس کے قریب 95 غیر قانونی تارکین وطن کو لے جانے والی یہ دو کشتیاں الٹ گئیں۔ حکام کے مطابق پہلی کشتی میں بنگلادیش سے تعلق رکھنے والے 26 تارکین وطن سوار تھے جن میں سے 4 افراد ہلاک ہوئے۔

latest urdu news

دوسری کشتی میں 69 تارکین وطن سوار تھے، جن میں مصری اور سوڈانی شہری شامل تھے۔ لیبیا کوسٹ گارڈ نے بتایا کہ 91 تارکین وطن کو ریسکیو کر لیا گیا۔

لیبیا گزشتہ کئی برسوں سے یورپ کی جانب بحیرۂ روم عبور کرنے والے افریقی اور ایشیائی تارکین وطن کے لیے اہم راستہ بن چکا ہے، لیکن خستہ حال کشتیوں کے ذریعے سمندر پار کرنے کی کوشش اکثر جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter