لیبیا میں تارکینِ وطن کی کشتی الٹ گئی، 18 ہلاک، 12 پاکستانی بچ گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

لیبیا کے ساحل سرمان کے قریب تارکینِ وطن کی ایک لکڑی کی کشتی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 90 افراد بچا لیے گئے۔ بچائے گئے افراد میں 12 پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔

latest urdu news

اقوامِ متحدہ کے ادارہ برائے ہجرت (IOM) کے مطابق کشتی روانگی کے چند گھنٹوں بعد ہی تیز لہروں کی زد میں آ کر الٹ گئی۔ بچ جانے والوں میں 29 سوڈانی مرد، 1 سوڈانی خاتون اور ایک بچہ، 18 بنگلہ دیشی مرد، 12 پاکستانی مرد اور 3 صومالی شہری شامل ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی قومیت ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی۔

IOM نے اس واقعے کو “بحیرہ روم کے خطرناک ترین راستے” پر پیش آنے والا ایک اور المناک حادثہ قرار دیا ہے۔ ادارے کے مطابق رواں سال اب تک 1,046 افراد اس راستے پر ہلاک یا لاپتہ ہو چکے ہیں، جن میں سے 527 افراد لیبیا کے ساحل کے قریب جاں بحق ہوئے۔ گزشتہ ہفتے تیونس کے قریب ایک اور کشتی حادثہ میں 40 افریقی تارکینِ وطن ہلاک ہوئے تھے۔

لیبیا کے قریب کشتی حادثہ: پانچ پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ، درجنوں افراد لاپتہ

ادارہ برائے ہجرت نے بتایا کہ وہ مقامی اداروں کے ساتھ مل کر متاثرہ افراد کو طبی امداد اور ضروری سہولیات فراہم کر رہا ہے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ بحرِ روم میں مزید انسانی المیوں کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter