کویت سے تیل کی سپلائی بحال، فضائی ایندھن بحران ٹل گیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

Pakistan کو Kuwait سے ڈیزل اور جیٹ فیول کی فراہمی دوبارہ شروع ہو گئی ہے، جو پاکستانی جہازوں کے ذریعے جاری ہے۔ اس پیش رفت سے ایئرلائنز کے لیے ایندھن کی دستیابی بہتر ہو گئی ہے اور مسافروں کو اضافی کرایوں سے بھی بچایا جا سکے گا۔

latest urdu news

ذرائع کے مطابق Iran نے پاکستانی آئل کارگو کے لیے محفوظ راستہ فراہم کیا ہے، جس کے تحت محدود تعداد میں ٹینکرز گزر چکے ہیں جبکہ مرحلہ وار تقریباً 20 ٹینکرز کی آمد متوقع ہے۔ بتایا گیا ہے کہ کویت سے روزانہ 1 سے 2 ٹینکر پاکستان پہنچیں گے۔

کویت کے ساتھ طویل المدتی، تقریباً 50 سالہ سپلائی معاہدہ بدستور فعال ہے، اگرچہ اس وقت کوئی نیا معاہدہ طے نہیں پایا۔ اس کے علاوہ پاکستان ماضی میں Saudi Arabia اور United Arab Emirates سے بھی باقاعدگی سے تیل درآمد کرتا رہا ہے۔

کویت میں امریکی جنگی طیارہ تباہ، خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی

ماہرین کے مطابق سپلائی بحال ہونے سے بجلی، ٹرانسپورٹ اور ڈیزل کی قلت کے خدشات کم ہو جائیں گے، جبکہ توانائی اور ایوی ایشن سیکٹر میں استحکام آنے اور قیمتوں میں توازن برقرار رہنے کی توقع ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter