دنیا کے سب سے مہربان جج فرینک کیپریو 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی جج فرینک کیپریو پانکریاٹک کینسر کے باعث 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے، وہ اپنی ہمدردانہ عدالتی فیصلوں کے باعث دنیا بھر میں مشہور ہوئے۔

امریکا کے ریاست رہوڈ آئی لینڈ کے معروف جج فرینک کیپریو طویل علالت کے بعد 88 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اہل خانہ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے پانکریاٹک کینسر میں مبتلا تھے۔

latest urdu news

فرینک کیپریو نے تقریباً 40 برس پروویڈنس میونسپل کورٹ میں خدمات انجام دیں اور اپنے نرم رویے اور ہمدردانہ فیصلوں کے باعث عوام میں ’’دنیا کے سب سے مہربان جج‘‘ کے لقب سے مشہور ہوئے۔ ان کے فیصلے، جو اکثر مزاح اور شفقت سے بھرپور ہوتے تھے، نہ صرف امریکی عوام بلکہ دنیا بھر کے کروڑوں لوگوں کے دلوں کو چھو گئے اور سوشل میڈیا پر اربوں بار دیکھے گئے۔

ان کے عدالتی سفر کے آخری برس مشہور ٹی وی سیریز ’’Caught in Providence‘‘ میں دکھائے گئے، جس نے انہیں عدالت سے نکل کر ایک عالمی ثقافتی شخصیت بنا دیا۔ ان کے انتقال کی اطلاع ان کے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی، جہاں انہیں ایک ایسے شخص کے طور پر یاد کیا گیا جو ’’اپنی شفقت، عاجزی اور انسانوں کی بھلائی پر غیر متزلزل یقین‘‘ کے باعث دلوں میں زندہ رہیں گے۔

مرحوم کے صاحبزادے ڈیوڈ کیپریو نے ایک ویڈیو پیغام میں اپنے والد کے انتقال کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ نہ صرف ایک شاندار جج تھے بلکہ ایک بہترین والد اور انسان دوست شخصیت بھی تھے۔

یاد رہے کہ فرینک کیپریو نے اپنی عدالتی زندگی کے دوران بے شمار مواقع پر عام شہریوں کے مسائل کو انسانیت اور نرمی سے حل کر کے ایک منفرد مثال قائم کی، جس نے عدلیہ کے بارے میں عوامی سوچ کو بھی مثبت انداز میں متاثر کیا۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter