کینیا میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، 12 افراد سوار، ہلاکتوں کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیا کے جنوبی علاقے کوالے کاؤنٹی میں ایک چھوٹا طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں تمام 12 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق طیارے میں سوار تمام مسافر غیر ملکی سیاح تھے۔ کوالے کاؤنٹی کے کمشنر نے بتایا کہ ابھی یہ تعین کیا جا رہا ہے کہ ان مسافروں کا تعلق کن ممالک سے تھا۔

latest urdu news

حکام کے مطابق حادثے کے فوراً بعد طیارے میں آگ بھڑک اٹھی، اور جائے وقوعہ پر ہر طرف ملبہ بکھر گیا۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی کے زندہ بچنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔

تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو حادثے کی وجوہات کا تعین کرے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter