جمعہ, 13 جون , 2025

بھارت کی اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے، وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر، وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام دہشتگردانہ حملے کے بعد آپریشن کی آڑ میں ریاستی دہشتگردی پر کشمیری قیادت کی طرف سے تنقید کی جا رہی ہے۔

بھارتی حکومت نے اسرائیل کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے مقبوضہ جموں و کشمیر میں آزادی پسند کشمیریوں کے مکانات گرانا شروع کردیے ہیں۔

latest urdu news

کشمیری میڈیا کا بتانا ہے کہ اتوار کو بھارتی فورسز نے مقبوضہ کشمیرمیں 4 گھروں کو گرادیا، 3 دن میں پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں، کلگام، بندی پوری اورکپواڑا میں 10 گھر گرائے گئے، جبکہ زیادہ تر گھروں کو بارودی مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز معصوم لوگوں کو نشانہ بنارہی ہیں اور اجتماعی سزا سے کشمیری متنفر ہوجائیں گے۔

عمر عبد اللہ کا کہنا ہے کہ کسی فرد واحد کے فعل کی سزا اس کے پورے خاندان کو نہیں دی جاسکتی۔

دوسر ی جانب وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں معصوم شہریوں پر مظالم کا سلسلہ نہ روکا تو ہم اندر گھس کر جواب دیں گے۔

میدیا سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح اس بار بھی آبی جارحیت میں ملوث ہے، اور اگر اس نے پاکستان کے خلاف کوئی کارروائی کی تو اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

چوہدری انوار الحق کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد میں ہے، اور پاکستانی قوم کا اتحاد کشمیریوں کی تحریک آزادی کی سب سے بڑی طاقت ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter