ہفتہ, 14 جون , 2025

اردن نے ایرانی ڈرون اسرائیل جاتے ہوئے مار گرایا، فضائی حدود کی خلاف ورزی پر سخت ردعمل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اردن کی فضائیہ نے عقبہ ریجن میں اسرائیل کی طرف بڑھنے والے ایرانی ڈرون کو مار گرایا، اردنی حکام نے فضائی حدود کی حفاظت کے لیے الرٹ رہنے کا اعلان کیا ہے۔

اُومان سے موصولہ اطلاعات کے مطابق اردن کی فضائیہ نے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والا ایرانی ڈرون عقبہ کے علاقے میں تباہ کر دیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ کارروائی اردن کی فضائیہ کی جانب سے ملک کی فضائی خودمختاری کے دفاع میں کی گئی۔

latest urdu news

یاد رہے کہ ایک روز قبل بھی اردنی فوج نے میزائلوں اور ڈرونز کو اپنی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ کر دیا تھا۔ اردنی مسلح افواج نے ایک بیان میں کہا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر جوابی حملے کے دوران لانچ کیے گئے ڈرونز اردنی علاقوں میں گرنے کا خطرہ تھا، خاص طور پر گنجان آباد علاقوں میں، جس سے ممکنہ جانی نقصان ہو سکتا تھا۔

اردنی حکام کے مطابق یہی وجہ تھی کہ فوری طور پر ائر ڈیفنس سسٹم کو متحرک کر دیا گیا۔ مسلح افواج نے کہا کہ وہ ملک کی زمینی، سمندری اور فضائی سرحدوں کے تحفظ کے لیے ہر وقت تیار ہیں اور کسی بھی غیر مجاز پرواز یا فضائی حدود کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت آ چکی ہے، اور متعدد علاقائی ممالک اپنی فضائی حدود کے دفاع کے لیے سخت حفاظتی اقدامات اختیار کر چکے ہیں۔ اردن کی اس کارروائی کو ایک مضبوط پیغام سمجھا جا رہا ہے کہ وہ علاقائی تنازع میں غیر جانبداری اور اپنے عوام کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter