جیفری ایپسٹین کی عمران خان سے متعلق ای میلز سامنے آگئیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا کے بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کی عمران خان سے متعلق ایوان نمائندگان میں پیش کی گئی ای میلز منظرعام پر آگئیں۔

دستاویزات کے مطابق، ایپسٹین نے 2018 میں عمران خان کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا۔ ای میلز میں جیفری ایپسٹین نے ترک صدر طیب اردوان، ایران کے رہنما خامنہ ای، چین کے صدر شی جن پنگ اور روسی صدر پوتن کے مقابلے میں عمران خان کو زیادہ بڑا خطرہ بتایا۔

latest urdu news

ای میل میں ایپسٹین نے لکھا کہ عمران خان:

  • "ڈونلڈ کو آئن اسٹائن بنا کر پیش کرتا ہے، سچ بولنے کے قابل نہیں”
  • "کٹر اسلامسٹ ہے”
  • "کرکٹ کپتان ہے، شطرنج کا کھلاڑی نہیں، لیکن ہجوم کو جوش دلانے میں ماہر ہے”

مزید ای میل میں ایپسٹین نے دعویٰ کیا کہ عمران خان نے ان کی دو دوستوں سے شادی کی، جن میں ایک جِمی گولڈ اسمتھ کی بیٹی تھی، اور اسے زبردستی مذہب تبدیل کروایا گیا۔

یہ ای میلز امریکی ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس کی جانب سے پیش کی گئی تھیں اور عمران خان کے بارے میں انتہائی تنقیدی رائے ظاہر کرتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter