جاپان کی تاریخ میں پہلی بار خاتون وزیراعظم منتخب، سانائے تاکائیچی نے نئی تاریخ رقم کردی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹوکیو: جاپان کی تاریخ میں پہلی بار ایک خاتون وزیراعظم منتخب ہو گئی ہیں۔ سانائے تاکائیچی نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے کامیابی حاصل کر کے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق 64 سالہ سانائے تاکائیچی نے ایوانِ زیریں میں 237 ووٹ جبکہ ایوانِ بالا میں 125 ووٹ حاصل کیے، جس کے بعد وہ جاپان کی پہلی خاتون وزیراعظم منتخب ہو گئیں۔

latest urdu news

رپورٹ کے مطابق سانائے تاکائیچی آج شام جاپان کی 104ویں وزیراعظم کے طور پر حلف اٹھائیں گی۔

سانائے تاکائیچی جاپان کی قدامت پسند جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (LDP) سے تعلق رکھتی ہیں اور وہ پہلے بھی مختلف اہم وزارتوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں، جن میں اندرونی امور اور کمیونی کیشنز کی وزارت شامل ہے۔

ان کی کامیابی کو جاپانی سیاست میں خواتین کی شمولیت کے لیے ایک تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter