جاپان میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے بھونکنے والے ڈرون تعینات

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

جاپان کے شہر ہدا میں ریچھوں کو آبادی سے دور رکھنے کے لیے ایک منفرد اقدام کیا گیا ہے، جس میں بھونکنے والے ڈرونز کو تعینات کیا گیا ہے۔ یہ ڈرون اسپیکر سے لیس ہیں اور ان کے ذریعے شکاری کتوں کی آوازیں بجائی جاتی ہیں تاکہ ریچھ ڈرے اور پہاڑوں کی گہرائی کی جانب بھاگ جائیں۔

latest urdu news

میڈیا رپورٹس کے مطابق، ہدا کے آبادی والے علاقوں میں ڈرون کے استعمال کے ساتھ ساتھ ریچھوں کو بھگانے کے لیے آتش بازی بھی کی گئی، تاکہ جنگلی جانور انسانی رہائش کے قریب نہ آئیں۔

رواں سال جاپان میں اپریل سے اب تک ریچھوں کے حملوں میں تقریباً 220 افراد زخمی ہو چکے ہیں، اور ریچھ مختلف باغات کے پھلوں کو بھی نقصان پہنچا چکے ہیں۔

اس نئے طریقہ کار کے ذریعے جاپان کی حکومت امید کر رہی ہے کہ جنگلی ریچھ انسانی آبادی سے دور رہیں گے اور حادثات میں کمی آئے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter