اسرائیلی فوج نے غزہ میں خونریز حملوں کے بعد جنگ بندی معاہدہ دوبارہ بحال کر دیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی فوج نے غزہ میں شدید فضائی حملے کیے جن میں سرنگوں اور حماس کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ خان یونس کے شمال مغربی علاقے اور نصیرات کیمپ پر بمباری کے دوران شہریوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ جنگ بندی کے باوجود اب تک 45 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں جبکہ 10 اکتوبر سے اسرائیلی حملوں میں کل 98 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

latest urdu news

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ یہ حملے حماس کے اہلکاروں پر حملوں کے جواب میں کیے گئے، لیکن حماس نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل جنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے بہانے بنا رہا ہے۔

حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ غزہ میں دوبارہ جنگ بندی نافذ کر دی گئی ہے۔

ادھر حماس کے اعلیٰ سطحی وفد نے قاہرہ کا دورہ کیا ہے جہاں وہ مصر کے حکام کے ساتھ سیز فائر معاہدے پر عمل درآمد کے معاملات پر بات چیت کریں گے۔

اسرائیل کی غزہ کے مختلف علاقوں میں شدید بمباری، جنگ بندی ٹوٹنے کا خدشہ پیدا

اسی دوران امریکی حکام اسٹیو وٹکوف، جیرڈ کشنر، اور نائب صدر جے ڈی وینس اسرائیل پہنچے ہیں تاکہ اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ میں جنگ بندی کے امریکی فریم ورک پر بات چیت کریں۔

یہ تمام اقدامات کشیدگی کم کرنے اور خطے میں امن قائم کرنے کی کوششوں کا حصہ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter