اسرائیلی فوج کا غزہ پر نئے حملے کا منصوبہ، چیف آف اسٹاف ایال زمیر کی منظوری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب، اسرائیلی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زمیر نے غزہ پر بڑے پیمانے پر نئے حملے کے منصوبے کے ’’بنیادی تصور‘‘ کی منظوری دے دی۔

برطانوی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک وسیع آپریشن کے منصوبے کا مرکزی فریم ورک منظور کر لیا گیا ہے، تاہم اس کی مزید تفصیلات فی الحال جاری نہیں کی گئیں۔

latest urdu news

خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ شہر کا دوبارہ کنٹرول سنبھالے گا، جس پر اکتوبر 2023 میں جنگ کے آغاز پر قبضہ کیا گیا تھا لیکن بعد میں فوج وہاں سے نکل گئی تھی۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ یہ منصوبہ سیاسی قیادت کی ہدایت کے مطابق تیار کیا گیا ہے اور اس کے اگلے مراحل کے لیے بنیادی خاکہ پیش کر کے منظوری لی گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter