غزہ: قابض اسرائیلی فوج نے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک روز میں مزید 16 بڑی عمارتیں تباہ کر دیں، جس سے شہری دفاع کے مطابق 6 ہزار سے زائد فلسطینی بے گھر ہو گئے ہیں۔
وزارت صحت کے اعدادوشمار کے مطابق، اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 64 ہزار 871 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 1 لاکھ 64 ہزار 610 سے تجاوز کر گئی ہے۔
ادھر، اسرائیل کے سابق آرمی چیف ہرزی حلیوی نے بھی اعتراف کیا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیوں میں غزہ کے 2 لاکھ سے زائد فلسطینی شہید یا زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کی کل آبادی 22 لاکھ میں سے 10 فیصد سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں۔
غزہ جنگ میں 21 ہزار فلسطینی بچے معذور ہوگئے، اقوام متحدہ کا لرزہ خیز انکشاف
اسرائیلی فوج کی یہ جارحیت غزہ کی صورتحال کو مزید کشیدہ بنا رہی ہے اور انسانی بحران گہرا ہوتا جا رہا ہے۔