جمعرات, 8 مئی , 2025

اسرائیل نے یمنی ایئرپورٹ فوری خالی کرنے کا کہہ دیا ، وارننگ جاری

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب، اسرائیل نے صنعا ایئرپورٹ فوری خالی کرنے کی وارننگ جاری کردی ۔

latest urdu news

اسرائیلی افواج نے یمن کے دارالحکومت صنعا میں واقع بین الاقوامی ہوائی اڈے کو فوری طور پر خالی کرنے کی سخت تنبیہ جاری کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس“ پر جاری بیان میں اسرائیلی فوج کے ترجمان نے صنعا کا نقشہ شیئر کیا، جس میں ایئرپورٹ کو نمایاں طور پر سرخ رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق، نشاندہی شدہ علاقے میں موجود افراد کو فوری انخلا کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ وہ ممکنہ خطرے سے بچ سکیں۔

اس بیان میں کہا گیا ہے کہ جو افراد صنعا ایئرپورٹ کے اندر یا آس پاس موجود ہیں، وہ خود کو غیر ضروری خطرے میں ڈال رہے ہیں اور انہیں فوری طور پر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا چاہیے۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ وارننگ اسرائیلی فضائی کارروائی کے ایک دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں کم از کم 21 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ حملے مبینہ طور پر اس کے ردعمل میں کیے گئے جن میں یمن کے حوثی گروپ نے اسرائیل کے بن گوریون ایئرپورٹ کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا تھا۔

شیئر کریں:
frontpage hit counter