پیر, 2 جون , 2025

اسرائیل کی عرب وزرائے خارجہ کو دھمکی، رام اللہ میں سمٹ روکنے کا اعلان

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیل نے عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کو رام اللہ میں داخل ہونے سے روکنے کی دھمکی دی ہے، عرب وزراء فلسطینی اتھارٹی سے ملاقات اور دو ریاستی حل پر تبادلہ خیال کرنا چاہتے تھے۔

latest urdu news

تل ابیب، اسرائیل نے عرب ممالک کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ رام اللہ میں ہونے والے مجوزہ عرب سمٹ کو کسی صورت نہیں ہونے دے گا۔ اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، مصر، قطر اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کو فلسطینی اتھارٹی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور انہیں رام اللہ میں داخل ہونے سے روکا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق عرب وزرائے خارجہ کا یہ دورہ فلسطینی قیادت کے ساتھ دو ریاستی حل کے امکانات پر غور کے لیے ترتیب دیا جا رہا تھا، اس دوران فلسطینی علاقوں میں امن، اسرائیلی جارحیت کے خاتمے اور انسانی امداد سے متعلق اہم تبادلہ خیال کیا جانا تھا۔ تاہم اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ کسی ایسے سفارتی اقدام کو برداشت نہیں کرے گا جو اس کی پالیسی کے خلاف ہو۔

ادھر قطر نے اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے میں نئی 22 یہودی بستیوں کی تعمیر کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے، قطر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام نہ صرف فلسطینیوں کے حقوق پر حملہ ہے بلکہ خطے میں قیام امن کی تمام کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے۔

یاد رہے کہ عرب ممالک کی جانب سے فلسطینی کاز کے لیے سفارتی تعاون اور دو ریاستی حل کی حمایت عرصہ دراز سے جاری ہے، جبکہ اسرائیل ایسی کسی بھی کوشش کو اپنے مفادات کے خلاف تصور کرتا ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیل نے بین الاقوامی رہنماؤں کی فلسطینی علاقوں میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

اسرائیل کی جانب سے رام اللہ میں عرب وزرائے خارجہ کی ملاقات روکنے کی دھمکی کے دوران، خطے کی مشترکہ وساطت میں جاری جنگوں کی وجوہات کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اس حوالے سے آپ مزید تفصیلی تجزیہ یہاں پڑھ سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter