کشمیر پاکستان کا حصہ، اسرائیل نے تسلیم کر لیا

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران ایک نیا تنازع جنم لے چکا ہے۔ اسرائیلی دفاعی افواج نے ایرانی میزائلوں کی رینج ظاہر کرنے کے لیے ایک نقشے کا استعمال کیا، جس میں کشمیر کو مکمل طور پر پاکستان کا حصہ دکھایا گیا۔

latest urdu news

نقشے میں کشمیر کو پاکستان کا حصہ ظاہر کرنے پر بھارتی عوام اسرائیل پر سیخ پا

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے ایکس اکاؤنٹ پر شائع کی گئی اس پوسٹ پر بھارتی صارفین کی بڑی تعداد نے تبصرے کیے اور دعویٰ کیا کہ اس نقشے میں بھارت کی علاقائی حدود کی غلط عکاسی کی گئی ہے۔ جمعے کو اسرائیل نے ایران میں فوجی اور جوہری اہداف کو نشانہ بنایا تھا، جس کے بعد اسی روز ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائل حملے کیے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے خلاف حملے جاری رکھنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

بشکریہ: ایکس (سابقہ ٹویٹر)

آئی ڈی ایف کی اس پوسٹ کا مقصد دراصل یہ ظاہر کرنا تھا کہ ایران کے پاس موجود میزائلوں کی رینج کیا ہے اور وہ کن کن پڑوسی ممالک کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ مثلاً اس میں بتایا گیا کہ ایران کے میزائل افغانستان، پاکستان، بھارت، چین، سعودی عرب اور حتیٰ کہ یوکرین تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر "انڈین رائٹ ونگ کمیونٹی” نامی اکاؤنٹ نے تبصرہ کیا: "اب آپ کو سمجھ آئی کہ بھارت ہمیشہ غیر جانبدار کیوں رہتا ہے۔ سفارت کاری میں آپ کا کوئی دوست نہیں۔”

پیر کے روز ایرانی حملوں میں اسرائیل میں ہلاکتوں کی تعداد پانچ تک جا پہنچی

اسرائیل کی ایمرجنسی سروس کے مطابق، ایران کے تازہ میزائل حملوں میں ایک اور شخص ہلاک ہو گیا ہے، جس کے بعد گزشتہ رات کے دوران ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد پانچ ہو گئی ہے۔ اس سے قبل اطلاع دی گئی تھی کہ ہلاک ہونے والوں میں دو مرد اور دو خواتین شامل ہیں، جن کی عمریں تقریباً 70 سال تھیں۔ ایمرجنسی سروس کا کہنا ہے کہ اس نے 92 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جن میں ایک 30 سالہ خاتون بھی شامل ہیں جن کے چہرے پر شدید زخم ہیں اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ چھ افراد کی حالت زیادہ سنگین نہیں، جبکہ 85 کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔

اسرائیل کی نیشنل ایمرجنسی سروس کے مطابق، تازہ ایرانی میزائل حملوں میں رات کے وقت چار افراد ہلاک ہوئے، جس کے بعد جمعے سے جاری حملوں کے نتیجے میں ہلاکتوں کی مجموعی تعداد کم از کم 19 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب، ایران کی وزارت صحت نے اتوار کو بتایا کہ جمعے سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک ملک بھر میں 224 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter