اسرائیل کے رامون ائیرپورٹ پر حوثیوں کا ڈرون حملہ، فلائٹ آپریشن معطل

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب: یمن کے حوثی جنگجوؤں کے ڈرون حملے نے اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع رامون ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا، جس کے باعث فضائی آپریشن معطل ہوگیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق دھماکہ خیز مواد سے بھرے ڈرون کے ٹکرانے سے 2 افراد معمولی زخمی ہوئے، جن میں ایک شخص کو شریپنل کے باعث زخم آئے۔

latest urdu news

ڈرون نے ائیرپورٹ کے پسینجر ٹرمینل کو نشانہ بنایا، جس کے بعد جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔ اس واقعے کی فوٹیج بھی منظرِ عام پر آگئی ہے۔

اسرائیلی امدادی ادارے نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کر دی گئی ہے۔

حوثی حملہ، اسرائیل میں ہنگامی صورتحال، ایران کو نشانہ بنانے کی دھمکی

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا جب اس سے کچھ دیر قبل اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے یمن سے داغے گئے 3 ڈرونز کو راستے میں ہی مار گرایا تھا۔

واقعے کے بعد ائیرپورٹ کی فضائی حدود بند کر دی گئیں اور تمام پروازیں معطل ہو گئیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter