غزہ، اسرائیل کی یورپی وفد پر اندھا دھند فائرنگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ، جنگ کے خبط میں مبتلا اسرائیل نے بین الاقوامی سفارتی روایات اور اقدار کو بھی روند ڈالا، مغربی کنارے میں انسانی بحران کا جائزہ لینے آئے غیر ملکی سفارتکاروں کے وفد پر براہ راست فائرنگ کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مغربی کنارے کے ایک حساس علاقے میں انسانی حقوق کی صورت حال کا مشاہدہ کرنے اور اسرائیلی مظالم کی دستاویزات تیار کرنے کے لیے مختلف ممالک کے سفارتکاروں پر مشتمل ایک بین الاقوامی وفد پہنچا تھا، وفد میں یورپی یونین، برطانیہ، فرانس، بیلجیم، جرمنی، اٹلی اور دیگر 20 سے زائد ممالک کے نمائندے شامل تھے۔

latest urdu news

وفد جب علاقے میں مشرقی داخلی راستے سے داخل ہوا تو اسرائیلی فوجیوں نے ان پر بلا اشتعال فائرنگ کر دی، جس سے سفارتکاروں میں خوف و ہراس پھیل گیا، کئی ارکان نے بھاگ کر جانیں بچائیں، اطلاعات کے مطابق وفد کی آمد سے قبل اسرائیلی حکام کو باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا تھا، اس کے باوجود اس جارحیت کا ارتکاب کیا گیا۔

یورپی یونین سمیت متعدد ممالک نے اس واقعے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ جرمنی، بیلجیم، اسپین، اٹلی اور فرانس نے اسرائیلی اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، اٹلی اور فرانس نے اس سلسلے میں اسرائیلی سفیروں کو طلب کرنے کا اعلان بھی کیا ہے تاکہ باضابطہ احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے بھی غیر ملکی سفارتی وفد پر فائرنگ کو بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی ہے، عالمی سطح پر اسرائیل کے اس اقدام کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter