اسرائیل کا جنوبی لبنان میں ڈرون حملہ، 2 افراد شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیروت: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے تول میں ایک کار کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 افراد شہید اور 2 زخمی ہوگئے۔

یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب گزشتہ روز بھی اسرائیلی فضائی حملوں کے باعث مشرقی اور جنوبی لبنان میں 4 افراد شہید ہوئے تھے۔

latest urdu news

اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ٹھکانوں پر کیے گئے، تاہم لبنانی ذرائع کا کہنا ہے کہ عام شہری بھی ان حملوں کی زد میں آئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل کی جانب سے نومبر 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں اب بھی روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں، جس سے خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter