8
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران میں پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اہم عہدیدار مہدی وفائی کو شہید کیا گیا۔ اسرائیلی بیان کے مطابق مہدی وفائی کو ایران کے مرکزی شہر محلات میں ایک کارروائی کے دوران نشانہ بنایا گیا۔
مہدی وفائی لبنان کور میں انجینئرنگ کے سربراہ تھے اور گزشتہ دو دہائیوں سے لبنان اور شام میں زیرِ زمین منصوبوں پر کام کر رہے تھے، جن میں حزب اللّٰہ کے لیے انفراسٹرکچر قائم کرنا اور ہتھیاروں کے ذخائر کی نگرانی شامل تھی۔
امریکہ اور اسرائیل کے حملے جاری رہے تو خطے سے تیل کی ترسیل روک سکتے ہیں: ایرانی پاسدارانِ انقلاب
ادھر ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل کے حملوں میں اب تک 1937 افراد شہید ہو چکے ہیں۔
