غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 24 گھنٹوں میں 108 فلسطینی شہید

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

غزہ: اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ نہ تھم سکاگزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں جاری وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں مزید 108 فلسطینی شہید اور 393 سے زائد زخمی ہو گئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائی حملوں نے شمالی غزہ کے علاقے جمالیہ، جنوبی شہر رفاح اور دیگر مقامات پر پناہ گزین کیمپوں، رہائشی گھروں اور بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنایا، جس سے جانی نقصان میں نمایاں اضافہ ہوا۔

latest urdu news

فلسطینی مزاحمتی گروپ کتائب المجاہدین کے سینئر کمانڈر اسعد ابو شریعہ بھی ایک حملے میں شہید ہو گئے۔

فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیموں اور شہریوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے، جس کے باعث امدادی کارروائیاں شدید متاثر ہوئی ہیں۔ صرف امدادی سرگرمیوں کے دوران اسرائیلی فائرنگ سے اب تک 115 افراد شہید ہو چکے ہیں۔

حکام کے مطابق 18 مارچ کو اسرائیل نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دوبارہ بمباری شروع کی، جس کے بعد سے 4,603 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ مجموعی طور پر جاری اسرائیلی حملوں میں شہداء کی تعداد 54,880 سے تجاوز کر چکی ہے۔

فریڈم فلوٹیلا پر بھی حملہ، 12 افراد یرغمال

ادھر اسرائیلی فوج نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے بحری جہاز فریڈم فلوٹیلا کو بین الاقوامی پانیوں میں روک کر اس پر سوار 12 رضاکاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ واقعے پر عالمی سطح پر سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔

اسپتالوں پر دباؤ، عالمی برادری سے اپیل

غزہ میں اسپتال شدید دباؤ کا شکار ہیں، جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں خطرات میں گھری ہوئی ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں نے صورت حال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری مداخلت اور مستقل سیزفائر کے لیے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter