اسرائیل کا فرانس پر حماس کی معاونت کرنے کا الزام

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے فرانس پر حماس کی حمایت کا الزام عائد کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون کی پالیسیوں پر شدید تنقید کی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ایک تفصیلی تین گھنٹے طویل ٹی وی انٹرویو کے دوران فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت پر فرانس کو آڑے ہاتھوں لیا، انہوں نے کہا کہ فرانس اسرائیل کو کمزور دیکھنا چاہتا ہے، جبکہ اسے مغربی جمہوری ممالک کی صف میں کھڑے ہو کر اسرائیل کی حمایت کرنی چاہیے تھی۔

latest urdu news

اسرائیلی وزیر اعظم نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہاکہ ہم نہ رکیں گے، نہ ہی ہتھیار ڈالیں گے۔

نیتن یاہو نے اس بیان پر بھی برہمی کا اظہار کیا جس میں فرانسیسی صدر نے یورپی ممالک کو مشورہ دیا تھا کہ وہ غزہ کی صورتحال کے تناظر میں اسرائیل کے خلاف پابندیاں عائد کریں۔

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی محاصرہ بدستور جاری ہے اور وہاں کے شہریوں کو بنیادی ضروریات جیسے خوراک اور ادویات کی فراہمی روک دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ دنوں فرانس کے صدر نے عندیہ دیا تھا کہ ان کا ملک جلد فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے والا ہے، جس پر اسرائیلی حکومت خاصی ناراض دکھائی دیتی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter