کیا امریکی صدر نوبیل انعام کے حقدار ہیں؟

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسرائیلی وزیر اعظم نے امریکی صدر ٹرمپ کو عالمی امن کی کوششوں پر نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا، تاہم اس سال کی نامزدگی میں شامل نہ ہو سکیں گے۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبیل امن انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے، جسے عالمی سطح پر سب سے باوقار اعزاز مانا جاتا ہے۔ نیتن یاہو نے یہ نامزدگی نوبیل کمیٹی کے نام ایک باضابطہ خط کے ذریعے دی، جسے انہوں نے سوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔

latest urdu news

اپنے خط میں نیتن یاہو نے لکھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا میں امن، استحکام اور سلامتی کو فروغ دینے کے لیے غیر معمولی جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں مشرق وسطیٰ میں اہم امن معاہدے ممکن ہوئے، جن میں اسرائیل، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے درمیان تعلقات کی بحالی شامل ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کی جانب سے بھی ٹرمپ کو عالمی امن کی کوششوں پر نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے، جب انہوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کرنے کی پیشکش کی تھی۔

نوبیل امن انعام، الفریڈ نوبیل کی وصیت کے مطابق، ایسے فرد یا ادارے کو دیا جاتا ہے جس نے اقوام کے مابین رفاقت، جنگوں کے خاتمے اور عالمی امن کے فروغ کے لیے نمایاں کردار ادا کیا ہو۔ نوبیل انعام کے لیے دنیا بھر سے نامزدگیاں ہر سال جنوری میں مکمل کی جاتی ہیں، اور اس سال کے انعام کی نامزدگی کی مدت پہلے ہی ختم ہو چکی ہے، لہٰذا نیتن یاہو کی جانب سے کی گئی حالیہ نامزدگی اگلے سال زیر غور آ سکتی ہے۔

نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کیلیے نامزد کر دیا

نوبیل کمیٹی، جو پانچ افراد پر مشتمل ہوتی ہے اور نارویجن پارلیمنٹ کے ذریعے نامزد کی جاتی ہے، ان نامزدگیوں کا بغور جائزہ لیتی ہے۔ کمیٹی اپنے مشیروں اور ماہرین کے مشورے کے بعد اکتوبر میں فاتح کے نام کا اعلان کرتی ہے۔

یاد رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ مشرق وسطیٰ میں ’ابراہم اکارڈز‘ جیسے معاہدوں میں مرکزی کردار ادا کر چکے ہیں، جبکہ عالمی سطح پر ان کے بعض اقدامات متنازع بھی رہے ہیں۔ نیتن یاہو کی جانب سے کی گئی یہ نامزدگی کئی حلقوں میں بحث کا سبب بن گئی ہے، جس میں سیاست، خارجہ پالیسی اور بین الاقوامی سفارت کاری کے زاویے سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter