تحمل کی حد ختم، پاسداران انقلاب کی امریکا کو سخت وارننگ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے امریکہ کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب صبر کا وقت ختم ہو چکا ہے اور اگر کوئی سرخ لکیر عبور کی گئی تو اس کا جواب صرف خطے تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس سے باہر بھی دیا جائے گا۔

latest urdu news

Islamic Revolutionary Guard Corps کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی ممکنہ کارروائی کی صورت میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے اہم انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، جبکہ انہیں طویل عرصے تک خطے کے تیل و گیس وسائل سے محروم کرنے کی بھی دھمکی دی گئی ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ ایران نے اپنے ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کے پیش نظر اب تک تحمل کا مظاہرہ کیا، تاہم اب صورتحال بدل چکی ہے اور کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

پاسداران انقلاب کا ردعمل: ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے مسترد، سخت بیان جاری

پاسدارانِ انقلاب نے امریکی قیادت پر بھی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے مفادات کو نقصان پہنچا رہے ہیں اور انہیں اندازہ نہیں کہ ان کے کتنے اہم اثاثے ایران کی پہنچ میں ہیں۔

دوسری جانب ایران کے صدر Masoud Pezeshkian نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد ایرانی شہری ملک کے دفاع کے لیے جان قربان کرنے کے لیے تیار ہیں، اور وہ خود بھی اس عزم کا حصہ ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter