عراق: صدام حسین کے سابق ساتھی میجر جنرل سعدون القیسی کو پھانسی

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

بغداد: عراقی حکومت نے سابق صدر صدام حسین کے ساتھی اور میجر جنرل سعدون صبری جمیل القیسی کو پھانسی دے دی۔ عرب میڈیا کے مطابق القیسی صدام حسین کے دور میں اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے اور گزشتہ سال گرفتار کیے گئے تھے۔

latest urdu news

سعدون القیسی پر الزام تھا کہ وہ 1980 میں معروف عراقی عالم محمد باقر الصدر اور ان کی بہن بنت الہدٰی کے قتل میں ملوث تھے۔ اس کے علاوہ ان پر متعدد عام شہریوں کے قتل اور انسانیت سوز جرائم کرنے کے الزامات بھی تھے۔

عراقی حکام نے بتایا کہ سعدون القیسی کو منصفانہ عدالتی کارروائی کے بعد پیر کو پھانسی دی گئی۔ القیسی 2003 میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کے بعد شام فرار ہو گئے تھے، تاہم فروری 2023 میں وہ عراق کے شہر اربیل واپس آئے اور گرفتار ہو گئے۔

خامنہ ای کا بھی صدام حسین جیسا انجام ہوسکتا ہے، اسرائیلی وزیر دفاع کی دھمکی

سعدون القیسی نے صدام کے دور میں مختلف اعلیٰ عہدے سنبھالے، جن میں ریاستی سلامتی کے ڈائریکٹر اور ساحلی شہر بصرہ اور نجف میں ڈائریکٹر آف سکیورٹی کے عہدے شامل ہیں۔ یہ واقعہ عراق میں صدام دور کے جرائم کے خلاف جاری اقدامات کی تازہ کڑی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter