ایران کا اسرائیلی جارحیت کا بھرپور جواب، 100 سے زائد ڈرونز داغ دیے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

.ایران نے اسرائیل کی حالیہ فضائی جارحیت کے جواب میں 100 سے زائد ڈرونز اسرائیلی فضائی حدود کی جانب روانہ کیے

latest urdu news

اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ تمام ڈرونز کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کر دیا گیا۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ایفی ڈیفرن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایران نے جوابی کارروائی میں ایک بڑا فضائی حملہ کیا، جس میں 100 یو اے ویز (ڈرونز) استعمال کیے گئے، لیکن اسرائیلی دفاعی نظام نے بروقت ردعمل دیتے ہوئے تمام ڈرونز کو کامیابی سے مار گرایا۔

ایفی ڈیفرن نے کہا کہ گزشتہ رات اسرائیل کی جانب سے کیے گئے فضائی حملوں میں ایران کی اعلیٰ عسکری قیادت کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایرانی فوج کے چیف آف اسٹاف، پاسدارانِ انقلاب کے کمانڈر اور ایمرجنسی کمانڈ کے سربراہ شامل تھے۔

برطانوی میڈیا نے ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے حوالے سے تصدیق کی ہے کہ اسرائیلی حملوں میں دو سینئر جوہری سائنسدان بھی شہید ہوئے ہیں، جن کی شناخت ڈاکٹر فریدون عباسی اور محمد مہدی تہرانچی کے نام سے ہوئی ہے۔

ڈاکٹر فریدون عباسی، ایران کے جوہری توانائی ادارے (AEOI) کے سابق سربراہ رہ چکے تھے اور ماضی میں ان پر 2010 میں قاتلانہ حملہ بھی ہو چکا تھا جس میں وہ محفوظ رہے تھے۔
محمد مہدی تہرانچی، اسلامی آزاد یونیورسٹی تہران کے صدر تھے اور انہیں ایران کے ممتاز جوہری ماہرین میں شمار کیا جاتا تھا۔

خطے میں کشیدگی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے، جبکہ دونوں جانب سے مزید جوابی اقدامات کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔ عالمی برادری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter