ٹرمپ کئی روز سے جنگ بندی کے لیے کوشاں، ایرانی جنرل کا دعویٰ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی جنرل فدوی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی روز سے کوشش میں ہیں کہ ایران کے ساتھ جاری کشیدگی میں جنگ بندی کا اعلان ہو۔

latest urdu news

ایرانی میڈیا کے ساتھ گفتگو میں جنرل فدوی نے کہا کہ اگر دشمن نے جنگ جیت لی ہوتی تو وہ دنیا کو ثالثی کے لیے جمع نہ کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ منگل سے اس مقصد کے لیے سرگرم ہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینٹکی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ 11 دنوں میں امریکی فوج نے ایران کو تقریباً تباہ کر دیا، ایرانی بحریہ کو سمندر میں ڈبو دیا، فضائیہ کو مکمل طور پر ختم کر دیا، ایران کے 58 بحری جہاز تباہ کیے اور 31 بارودی سرنگیں ناکارہ بنائیں۔

برطانیہ اور فرانس نے یوکرین میں جنگ بندی کے بعد فوجی تعیناتی پر معاہدہ کر لیا

صدر ٹرمپ نے مزید کہا تھا کہ ایران کے خلاف جنگ جیت چکے ہیں اور یہ جنگ پہلے ہی گھنٹے میں جیت لی تھی، لیکن امریکی افواج تب تک واپس نہیں جائیں گی جب تک ان کا مقصد مکمل طور پر حاصل نہ ہو جائے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter