تہران: Iran نے خبردار کیا ہے کہ اگر United States نے ایرانی بندرگاہوں کی بحری ناکہ بندی ختم نہ کی تو خطے کی اہم سمندری گزرگاہوں کو بند کر دیا جائے گا اور کسی بھی جہاز کو گزرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے پیر سے ایران کی جانب جانے والے بحری راستوں پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں تاکہ جہازوں کی آمدورفت کو روکا جا سکے۔ ایران نے اس اقدام کو جنگ بندی کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے فوری طور پر ناکہ بندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
ایران کے عسکری کمانڈر Ali Abdollahi نے کہا کہ اگر امریکی اقدامات کے باعث ایرانی تجارتی جہازوں اور تیل بردار ٹینکروں کو روکا گیا تو یہ کشیدگی میں مزید اضافہ کرے گا اور جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ سکتا ہے۔
آبنائے ہرمز کی صورتحال متضاد دعوؤں کا شکار، امریکی ناکہ بندی پر سوالات اٹھ گئے
انہوں نے خبردار کیا کہ ایسی صورتحال میں ایرانی مسلح افواج Persian Gulf، Gulf of Oman اور Red Sea جیسے اہم بحری راستوں پر کسی بھی جہاز کو گزرنے نہیں دیں گی، جس سے عالمی تجارت متاثر ہو سکتی ہے۔
یاد رہے کہ امریکی حکام کے مطابق خلیج عمان میں کئی تجارتی جہازوں کو واپس لوٹنا پڑا، جبکہ پاکستان کی میزبانی میں جاری ایران۔امریکا مذاکرات کے باوجود بعض اہم معاملات تاحال حل طلب ہیں اور آئندہ دورِ مذاکرات اسی ہفتے متوقع ہے۔
