ایران جنگ کے اثرات، عالمی ایئرلائنز کو اربوں ڈالر کا نقصان، ٹکٹ مہنگے ہونے کا خدشہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران پر اسرائیل اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی نے عالمی فضائی صنعت کو شدید متاثر کیا ہے، جس کے نتیجے میں دنیا کی 20 بڑی ایئرلائنز کو مجموعی طور پر تقریباً 53 ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔

latest urdu news

بین الاقوامی رپورٹس کے مطابق اس تنازع کے باعث خلیجی خطے کے اہم ہوائی اڈے اور پروازیں متاثر ہوئی ہیں، جس سے فلائٹ آپریشنز میں رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں اور ایئرلائنز کو بڑے مالی خسارے کا سامنا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ بحران کورونا کے بعد ایئرلائن انڈسٹری کے لیے ایک اور بڑا دھچکا ثابت ہو رہا ہے۔ جنگی صورتحال کے باعث ایندھن کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جس سے صنعت مزید مشکلات کا شکار ہو سکتی ہے۔

عالمی فضائی کمپنیوں نے پروازوں کے راستے تبدیل کر دیے

رپورٹس کے مطابق جنگ شروع ہونے کے بعد جیٹ فیول کی قیمت تقریباً دگنی ہو چکی ہے، جس کے نتیجے میں ایئر ٹکٹوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter