اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے، ایران کا سخت انتباہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی خطرناک حد تک بڑھ چکی ہے۔ ایران نے چند گھنٹوں میں اسرائیل پر دوسرا طاقتور میزائل حملہ کر دیا، جس کے بعد تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور دیگر اہم شہروں میں ایمرجنسی سائرن بجنے لگے۔ شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی گونج سنائی دی، جب کہ اطلاعات کے مطابق ایک میزائل رہائشی عمارت پر آ کر گرا۔

latest urdu news

ایرانی فوج نے اپنے سخت ردِ عمل میں کہا ہے کہ "اسرائیل کا کوئی کونا رہنے کے قابل نہیں چھوڑیں گے”۔ ایرانی حکام نے اسرائیلی آبادکاروں کو فوری طور پر مقبوضہ علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کی ہے، جبکہ ایران کا کہنا ہے کہ "جان بچانے کا واحد راستہ اسرائیل کو چھوڑ دینا ہے”۔

ادھر عرب میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیل نے اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی ہیں اور تمام ایئرپورٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی حکام نے پبلک سیفٹی گائیڈ لائنز میں 17 جون تک توسیع کر دی ہے، جو اس وقت شہریوں پر نافذ العمل ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے قتل کا مبینہ اسرائیلی منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ اس بیان نے صورتحال کو مزید حساس بنا دیا ہے۔

دوسری جانب، ایران کے توانائی مرکز پر اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی حکومت نے ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل پر عارضی پابندیاں لگا دی ہیں۔ پیٹرول راشن سسٹم کے تحت کاروں میں صرف 15 لیٹر پیٹرول فراہم کیا جا رہا ہے۔ تہران کے شمالی علاقوں میں شہریوں کی بڑی تعداد محفوظ مقامات کی تلاش میں منتقل ہو رہی ہے، جس کے باعث سڑکوں پر شدید ٹریفک جام کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔

حالات لمحہ بہ لمحہ بدل رہے ہیں اور خطہ کسی بھی وقت مکمل جنگ کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔ عالمی برادری کی جانب سے فریقین پر تحمل اور مذاکرات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے، تاہم اب تک اس کشیدگی میں کمی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter