ایران امریکا کشیدگی، خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اور امریکا کے ایک دوسرے پر تازہ حملوں کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کے بعد مختلف اقسام کے خام تیل کی قیمتیں نمایاں سطح پر پہنچ گئی ہیں۔

latest urdu news

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل کی قیمت میں2.50 ڈالر فی بیرل کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 85 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

اسی طرح برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل کی قیمت 2.63 ڈالر فی بیرل اضافے کے بعد90 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کرگئی۔

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں ایک ڈالر سے زیادہ گر گئیں

عالمی مارکیٹ میں اماراتی خام تیل مربان کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ مربان خام تیل کی قیمت 3.72 ڈالر فی بیرل بڑھ گئی، جس کے بعد اس کی قیمت96 ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچ گئی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter