ہفتہ, 14 جون , 2025

اسرائیل کو بھاگنے نہیں دیں گے، اختتام ہم لکھیں گے، ایرانی سپریم لیڈر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی میں شدت آ گئی ہے، اور ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے واضح اور سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا، بلکہ اسے مفلوج کر کے دم لیا جائے گا۔

اپنے تازہ بیان میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران کی مسلح افواج نے حالیہ جوابی کارروائی میں کوئی نرمی نہیں برتی، اور یہ کہ اسرائیل کا جرم ناقابلِ معافی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کی افواج اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گی جب تک اسرائیلی قیادت اور جنگی مشینری کو سزا نہ دے دی جائے۔

latest urdu news

سپریم لیڈر نے صیہونی ریاست کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس دشمن پر کاری ضرب لگائی جائے گی، اور یہ کہ اسرائیل سے طاقت کی زبان کے سوا کسی اور زبان میں بات ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کا آغاز اسرائیل نے کیا، لیکن اس کا اختتام ایران کرے گا۔

آیت اللہ خامنہ ای کے اس بیان سے چند ہی گھنٹے قبل ایران نے اسرائیل پر بھرپور جوابی حملہ کیا، جس میں 200 سے زائد بیلسٹک میزائل داغے گئے۔ ان حملوں میں اسرائیل کے کئی فوجی و دفاعی اہداف کے ساتھ ساتھ ایک جوہری تحقیقاتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

ایرانی سپریم لیڈر نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ایران نے ہمیشہ اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا ہے، اور آئندہ بھی اپنی خودمختاری اور سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

یہ سخت مؤقف عالمی سطح پر مزید خدشات کو جنم دے رہا ہے، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی ایک خطرناک مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter