"صہیونی ریاست پر رحم کا وقت ختم ہو چکا”: ایرانی سپریم لیڈر

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

آیت اللہ علی خامنہ ای نے ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل کے خلاف جنگ کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ‘ایکس’ پر دو اہم پیغامات میں کہا: "جنگ کا آغاز ہو چکا ہے” اور "صہیونی ریاست پر رحم نہیں کیا جائے گا”۔

یہ ردعمل اُس وقت سامنے آیا جب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا: "ہمیں معلوم ہے کہ خامنہ ای کہاں موجود ہیں، وہ کوئی مشکل ہدف نہیں… فی الحال ہم اُنہیں نشانہ بنانے کا ارادہ نہیں رکھتے، مگر ہمارا صبر اب لبریز ہوتا جا رہا ہے۔” ٹرمپ کے اس بیان کو خطے میں کشیدگی کی نئی لہر کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے، جو خطے میں تناؤ کو مزید بڑھا سکتا ہے۔

latest urdu news

دوسری جانب، خامنہ ای نے بدھ کے روز سرکاری ٹی وی پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا: "ایران پر امن یا جنگ مسلط نہیں کی جا سکتی، اور ایرانی قوم کسی دھمکی کے آگے سر نہیں جھکاتی۔”

یہ بیان ایک ایسے نازک موقع پر سامنے آیا ہے جب جمعے کے روز اسرائیل نے ایران کے متعدد اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے شروع کیے، اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے "غیر مشروط ہتھیار ڈالنے” کا مطالبہ کر دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے فوری اور شدید ردعمل دیتے ہوئے اسرائیل کو خبردار کیا: "ایران پر حملہ کر کے اسرائیل نے ایک سنگین غلطی کی ہے، اور اس حماقت کی اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔”

خامنہ ای نے اپنے خطاب میں مزید کہا:

"جو لوگ ایران کی تاریخ اور قوم کی فطرت سے واقف ہیں، وہ بخوبی جانتے ہیں کہ ہم دھمکیوں کا جواب کس انداز میں دیتے ہیں۔”

ان کا یہ بیان واضح اشارہ ہے کہ ایران کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور ممکنہ طور پر غیر متوقع ردعمل دینے کے لیے تیار ہے۔ خطے میں جاری کشیدگی اس نئی لفظی جنگ کے بعد مزید شدت اختیار کر سکتی ہے، جس سے مشرق وسطیٰ میں غیر یقینی صورتحال بڑھنے کا خدشہ ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter