ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال کے باعث ملک کی اسٹاک مارکیٹ کو غیر معینہ مدت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیرِ معیشت علی مدنی زادہ نے اعلان کیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کو آئندہ نوٹس تک عارضی طور پر بند رکھا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ شہریوں اور کمپنیوں کے مالی اثاثوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔
وزیرِ معیشت کے مطابق موجودہ حالات میں مارکیٹ میں شدید اتار چڑھاؤ کا خدشہ تھا، اس لیے مالیاتی نظام کو مستحکم رکھنے اور سرمایہ کاروں کے مفادات کے تحفظ کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا۔
امریکہ، اسرائیل اور ایران کے حملوں کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں مندی
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال بہتر ہونے اور معاشی ماحول مستحکم ہونے کے بعد اسٹاک مارکیٹ دوبارہ کھولنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
