ایران نے پاکستان کے لئے براہ راست پروازیں شروع کر دیں

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے درمیان براہ راست پروازیں شروع کر دیں، ایرانی سفیر کے مطابق اس اقدام سے تجارت، سیاحت اور عوامی روابط کو فروغ ملے گا۔

تہران ، ایران نے پاکستان کے لیے براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔ ایران ایئر نے کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کے لیے باقاعدہ فلائٹ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

latest urdu news

پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر مدثر نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ کوئٹہ، زاہدان اور مشہد کو جوڑنے والی ان پروازوں کا آغاز تین تاریخی شہروں کے عوام کا دیرینہ مطالبہ تھا، ان کے مطابق یہ رابطہ خطے میں کاروبار، سیاحت اور عوامی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائے گا۔

ایرانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک اپنے جغرافیائی قُرب اور معاشی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے فضائی روابط کو مزید وسعت دیتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ کوئٹہ سے ایران کے شہروں کے لیے براہ راست پروازیں پاکستانی زائرین کے لیے بھی سہولت فراہم کریں گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter