ایران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 عسکریت پسند ہلاک، 2 گرفتار

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیستان بلوچستان میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ایرانی فورسز نے 6 عسکریت پسند مار گرائے، 2 گرفتار، ہلاک افراد کا تعلق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد سے جوڑا جا رہا ہے۔

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 6 عسکریت پسند ہلاک اور 2 گرفتار کر لیے گئے۔

latest urdu news

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے عسکریت پسندوں کا تعلق اسرائیل سے ہے اور یہ مبینہ طور پر اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے زیر تربیت رہے تھے۔

ایرانی حکام کے مطابق ہلاک عسکریت پسندوں میں سے ایک مقامی تھا جبکہ باقی سب غیرملکی تھے، تاہم ان کی شہریت ظاہر نہیں کی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح افراد کے حملے میں 5 پولیس اہلکار جاں بحق ہوئے تھے، جس کے بعد یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter