ایران کا بھرپور جوابی وار، اسرائیل پر میزائل اور ڈرون حملے، تل ابیب و حیفا میں دھماکے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

مقبوضہ بیت المقدس: امریکی حملوں کے بعد ایران نے اسرائیل کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کر دی، جس کے نتیجے میں اسرائیل کے کئی علاقوں میں شدید دھماکے سنے گئے اور متعدد افراد زخمی ہو گئے۔

عرب و ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اتوار کی صبح اسرائیل پر نئے میزائل اور ڈرون حملے شروع کیے، جن میں تل ابیب، حیفا اور دیگر اہم شہروں کو براہِ راست نشانہ بنایا گیا۔ ایران کی جانب سے 20 سے 40 بیلسٹک میزائل داغے گئے، جن سے اسرائیل میں 400 سے زائد علاقوں میں جنگی سائرن بج اٹھے۔

latest urdu news

ایرانی پاسداران انقلاب کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حملے ایران کی جانب سے اب تک کے سب سے کامیاب اور مربوط حملے ہیں۔ ان کے مطابق حیفا اور تل ابیب میں اسرائیل کے 14 اسٹریٹجک مقامات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں:

اسرائیلی سائبر کمانڈ کے مراکز

  • ایئر بیس
  • آئل ریفائنری
  • پاور پلانٹ
  • فوجی سافٹ ویئر کمپنیوں کے دفاتر
  • رافائل ایڈوانسڈ ڈیفنس سسٹمز کا ہیڈکوارٹر

شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق حیفا پر حملوں میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے قادر-ایف میزائل استعمال کیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تل ابیب سمیت کم از کم 10 مقامات پر میزائلوں کے گرنے سے نقصان ہوا ہے، جب کہ کئی مقامات پر دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں، اور شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

یاد رہے کہ ان حملوں سے کچھ دیر قبل امریکہ نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا، جس پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل” پر کھل کر اظہارِ خیال بھی کیا۔ تاہم ایرانی حکام کے مطابق ان سائٹس کو پہلے ہی خالی کرا لیا گیا تھا۔

خطے میں کشیدگی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے اور مستقبل میں کسی بڑی جنگ کے خدشات پر عالمی برادری گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter