ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے مناظر سامنے آگئے

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر کیے گئے جوابی حملے کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کی تصاویر اور تفصیلات منظرِ عام پر آ گئی ہیں۔ "آپریشن وعدہ صادق سوم” کے نام سے کی گئی اس کارروائی میں ایران نے اسرائیل کے مختلف شہروں کو نشانہ بنایا، جس کے بعد تل ابیب سمیت کئی علاقوں میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں اور متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔

latest urdu news

ایرانی میڈیا کے مطابق یہ حملے تین مرحلوں میں کیے گئے جن میں مجموعی طور پر 150 سے 200 میزائل فائر کیے گئے۔ پہلے مرحلے میں 100، دوسرے میں 50 اور تیسرے مرحلے میں بھی تقریباً 50 میزائل داغے گئے۔ ایران کے مطابق اس کارروائی میں اسرائیل کے فوجی اڈے، قومی سلامتی کی وزارت اور حساس انٹیلی جنس مراکز کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

دھماکوں کے بعد اسرائیل کے دارالحکومت میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی۔ اسرائیل کے فضائی دفاعی نظام نے امریکا کی مدد سے کئی میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے، تاہم درجنوں میزائل اسرائیلی سرزمین پر گرے جن سے بھاری نقصان ہوا۔ اسرائیلی میڈیا نے تصدیق کی ہے کہ ان حملوں میں تین افراد ہلاک اور اکیانوے زخمی ہوئے ہیں۔

پاسدارانِ انقلاب کے ایک اعلیٰ اہلکار نے دعویٰ کیا ہے کہ اس آپریشن میں 150 سے زائد اسرائیلی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔ منظرِ عام پر آنے والی تصاویر میں عمارتوں کی تباہی، جلتی ہوئی گاڑیاں اور امدادی ٹیموں کی کارروائیاں واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter