امریکی دھمکیوں پر ایران کا سخت ردعمل، "لفاظی شکست کی رسوائی نہیں چھپا سکتی”

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈکوارٹر کے ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی صدر Donald Trump کے حالیہ سخت بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محض الفاظ اور پروپیگنڈا امریکا کو ایران کے ہاتھوں ہونے والی شکست کی شرمندگی سے نہیں بچا سکتا۔

latest urdu news

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکی قیادت اس وقت دباؤ کا شکار ہے اور ایسے بیانات حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں امریکا کو سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، نہ کہ دھمکیوں اور بیانات کے ذریعے صورتحال کو مزید خراب کرنا چاہیے۔

پاسداران انقلاب کا ردعمل: ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے مسترد، سخت بیان جاری

ابراہیم ذوالفقاری نے مزید کہا کہ امریکی صدر اور ان کی فوج کو درپیش مشکلات محض میڈیا بیانیے یا نفسیاتی حربوں سے حل نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے زور دیا کہ زمینی حقائق کو نظرانداز کر کے بیانات دینے سے حالات بہتر ہونے کے بجائے مزید پیچیدہ ہو سکتے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter