ایران امریکی فرمانبرداری کے مطالبے کو مسترد کرتا ہے، آیت اللّٰہ خامنہ ای

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران امریکا کی فرمانبرداری قبول نہیں کرے گا اور واشنگٹن سے براہِ راست مذاکرات کی وکالت کرنے والوں کو "کم عقل” قرار دیا۔

ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کا کہنا ہے کہ ایران امریکی فرمانبرداری کے مطالبے کے خلاف مضبوطی سے کھڑا رہے گا۔

latest urdu news

اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ ایران اس کی فرمانبرداری کرے لیکن ایسا نہیں ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ جو لوگ مسائل کے حل کے لیے واشنگٹن کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی وکالت کرتے ہیں وہ "کم عقل” ہیں۔

آیت اللّٰہ خامنہ ای نے مزید کہا کہ مخالفین ایران کے اندر **تفرقہ پیدا کرنے کی کوششوں** میں مصروف ہیں، لیکن قوم متحد ہو کر ان سازشوں کو ناکام بنائے گی۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter