ایران کا مؤقف سخت، امریکا سے کشیدگی کم کرنے کی تجاویز مسترد

تازہ ترین خبروں اور تبصروں کیلئے ہمارا وٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران مجتبیٰ خامنائی نے امریکا کے ساتھ کشیدگی کم کرنے سے متعلق دو ممالک کی پیش کردہ تجاویز کو مسترد کر دیا۔

latest urdu news

ایک سینئر ایرانی عہدیدار کے مطابق یہ تجاویز ثالثی کے طور پر پیش کی گئی تھیں، تاہم ایرانی قیادت نے موجودہ حالات میں مفاہمت کے بجائے سخت مؤقف اپنانے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس میں کہا گیا کہ یہ وقت امن کا نہیں بلکہ امریکا اور اسرائیل کا مقابلہ کرنے کا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایرانی قیادت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ امریکا کو ایران کو پہنچنے والے نقصانات کا ازالہ کرنا ہوگا، جس کے بغیر کسی قسم کی بات چیت ممکن نہیں۔

دوسری جانب نے اسرائیلی اخبار نےدعویٰ کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے سکیورٹی چیف علی لاریجانی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کارروائی حالیہ فضائی حملوں کے دوران کی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مجتبیٰ خامنہ ای کو تعزیتی خط، ایران سے یکجہتی کا اظہار

خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث صورتحال مزید پیچیدہ ہوتی جا رہی ہے، اور کسی فوری سفارتی حل کے امکانات کم دکھائی دے رہے ہیں۔

شیئر کریں:

ہمیں فالو کریں

frontpage hit counter